اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3172
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد
فرماتے ہیں کہ: بددعاء نہ کیا کرو نہ اپنی جانوں کے لئے نہ اپنی اولاد کے لئے اور نہ اپنے اموال کے
لئے کہیں ایسا نہ ہوجائے کہ تمہاری یہ بددعاء ایسے وقت میں ہوجائے کہ جس میں اللہ تعالیٰ اپنے
بندوں کی دعاء قبول کرتے ہیں (اگر تمہاری بددعاء اس وقت واقع ہو تو) یہ بھی قبول کر لی جائے گی۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 3009 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(اس سے معلوم ہوا کہ بعض نادان غصہ اور مصیبت کے وقت جو بددعاء کرتے ہیں وہ درست نہیں ہے اس لئے کہ اس سے خود ان کو پریشانی لاحق ہوتی ہے)۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔