اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3201
امیر المؤمنین عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمرہ کرنے کی اجازت طلب کی۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے مجھے اس کی اجازت دے دی اور فرمایا کہ اے میرے بھائی مجھے اپنی دعاء میں شامل رکھنا بھول نہ
جانا۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (حضور کا) یہ ارشاد (ایسا اعزاز ہے) کہ ساری دنیا کی
نعمتوں سے بڑھ کر مجھے پسند ہے (اس کے بدلہ میں اگر مجھے ساری دنیا کی نعمتیں بھی مل جائیں تو مجھے
اتنی مسرت نہ ہوتی جو اس سرفرازی سے مجھے حاصل ہوئی)۔
اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1498 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3562 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صالحین سے دعاء طلب کی جانی چاہئے۔ اور دوسرے یہ کہ دعاؤں میں اپنے اقارب اور احباب کو بھی شریک کرنا چاہئے۔ خصوصاً ایسے مقامات متبرکہ میں جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ مرقات 12