اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3226
ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل
بِعَذَابٍ أَلِيمٍ“۔ (سورۃ توبہ، آیت نمبر:34) اور جو لوگ سونا چاندی کو جمع کرتے ہیں اور اللہ کی راہ
میں خرچ نہیں کرتے (یعنی زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اور کسی کو قرض نہیں دیتے اور نہ حق داروں کا حق ادا
کرتے ہیں۔ تو آپ ان لوگوں کو دردناک عذاب کی خبر سنا دیجئے۔ تو ہم اس وقت نبی کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے (اس آیت کو سن کر بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یہ آیت
سونے اور چاندی کے بارے میں نازل ہوئی ہے (جس سے ہم کو یہ معلوم ہو گیا کہ ان کے حقوق کو ادا
کے بغیر جمع کرنے کا کیا گناہ ہے) کاش ہم کو یہ بھی معلوم ہو جاتا کہ (سونے اور چاندی کے سوا) جمع
کرنے کے لئے کون سا مال سب سے زیادہ، بہتر ہے۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ارشاد فرمایا: سب سے بہتر مال (جو تم کو نفع دے گا) وہ ذکر الٰہی کرنے والی زبان، شکر گزار دل اور
ایمان دار بیوی ہے جو شوہر کو اس کے دین اور ایمان پر مدد کرتی ہو (یعنی اس کو نماز روزہ و دیگر عبادات
کی یاد دہانی کرتی ہے۔ اور اس کو زنا اور حرام کاموں سے روکتی ہو)۔
اس حدیث کی روایت امام احمد، ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3094 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1856 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.