اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3288
حضرت بلال بن یسار بن زید جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مولیٰ یعنی
آزاد کردہ غلام ہیں ان سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے میرے دادا سے
روایت کی ہے کہ میرے دادا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو
(صدق دل سے) اس استغفار کو پڑھے: اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ
وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ۔ میں اللہ تعالیٰ سے (اپنے گناہوں کی) مغفرت چاہتا ہوں، وہ اللہ جس کے سوا کوئی
معبود نہیں جو زندہ جاوید ہے اور (ساری کائنات کو) سنبھالنے والا ہے اور اسی کی طرف رجوع ہوتا
ہوں)۔ تو اس کی بخشش کر دی جاتی ہے اگرچیکہ وہ (میدان) جہاد سے بھاگا ہوا ہو (جو گناہ کبیرہ
ہے)۔
اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔ اور ابوداؤد کی روایت بلال بن یسار کے بجائے
ہلال بن یسار سے ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1517 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3577 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2353 (unverified) 90% confidence · Validation similarity: 0.889
Mishkat (candidate) 2353
Confidence and text similarity are not editorial verification.