حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس شخص کو اس بات کا یقین
ہو کہ میں گناہوں کو بخشنے پر قدرت رکھتا ہوں تو میں اس کو بخش دیتا ہوں۔ اور مجھے کسی کی پرواہ نہیں
جب تک کہ وہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے۔
اس کی روایت امام بغوی نے شرح السنہ میں کی ہے۔