اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3305
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ: رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے اس حال میں پیش ہو کہ وہ
دنیا میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو برابر نہیں قرار دیتا تھا۔ باوجود یہ کہ اس پر پہاڑوں جیسے گناہ تھے۔
اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کے گناہوں کو بخش دینگے۔
اس کی روایت بیہقی نے ”كِتَابُ الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ“ میں کی ہے۔