اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3340
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص صبح کے وقت (سورۃ روم، آیت نمبر: 17/19 کو)
تم اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرو صبح کے وقت اور شام کے وقت بھی اور اسی کی تعریف ہے آسمانوں
میں اور زمین میں اور نیز سہ پہر کے وقت اور دوپہر کے وقت بھی (اس کی پاکی بیان کرو) وہی زندہ کو
مردہ سے نکالتا ہے اور وہی مردہ سے زندہ کو نکالتا ہے اور وہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا
ہے اور تم (قیامت کے روز قبروں سے) اسی طرح نکالے جاؤ گے۔
تو اس کو (ان آیتوں کے تلاوت کی وجہ سے اس کے دن کے مقررہ اوراد و وظائف چھوٹ گئے
ہوں تو) ان کا ثواب مل جائے گا اور وہ اپنے فوت شدہ اوراد کے ثواب سے محروم نہ ہوگا) اور (اسی
طرح) جس نے شام کے وقت ان (آیتوں) کی تلاوت کی تو اس کو بھی رات کے فوت شدہ (اوراد و
وظائف کا ثواب مل جائے گا۔ اس کی روایت ابوداود نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5076 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.