اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3385
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جس کسی کی فکر اور غم بڑھ جائے تو اس کو چاہئے کہ یہ دعا پڑھے:
یا الٰہی! میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندہ کا بیٹا ہوں اور تیری بندی کا بیٹا ہوں اور میں تیرے
قبضہ میں ہوں، میری پیشانی کے بال آپ کے ہاتھ میں ہیں، مجھ پر تیرا ہی حکم جاری ہے تیرا فیصلہ
میرے حق میں انصاف ہے، میں تیرے ہر اس نام پاک کے وسیلہ سے مانگتا ہوں جس کو آپ نے
اپنی ذات کے لئے موسوم اور مخصوص کیا ہے یا جس نام کو آپ نے اپنی کتاب میں نازل کیا یا اس نام
کو آپ نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے یا جس نام کو آپ نے اپنے پردۂ غیب میں چھپائے
رکھا ہے، تو قرآن عظیم کو میرے دل کی راحت اور میری فکر اور غم کا دور کرنے والا بنا دے۔
جب کبھی کوئی بندہ اس دعاء کو پڑھتے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کے غم کو دور فرما دیں گے اور اس کے
غم کو خوشی سے بدل دیں گے۔ اس کی روایت رزین نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2452 (unverified) 45% confidence
Mishkat (candidate) 2452
Confidence and text similarity are not editorial verification.