اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3396
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جب سفر پر روانہ ہونے کے لئے اپنے اونٹ پر سوار ہوتے تو تین مرتبہ اَللّٰهُ اَكْبَرُ فرماتے: پھر یہ دعاء
پڑھتے:
پاک ہے وہ (ذات عالی) جس نے اس (سواری) کو ہمارے قابو میں کر دیا ہے اور ہم تو
(اس قابل) نہ تھے کہ اس کو اپنے قابو میں کر لیتے اور بیشک ہم کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا
ہے۔ یا الٰہی! ہم آپ سے اس سفر میں نیکی اور پرہیزگاری مانگتے ہیں اور ایسا عمل جو آپ کو خوش
کر دے۔ یا الٰہی! ہم پر یہ ہمارا سفر آسان کر دے اور اس کی دوری کو کم کر دے۔ یا الٰہی! سفر میں آپ
ہی ہمارے محافظ ہیں اور اہل (و عیال) کے آپ ہی نگہبان ہیں۔ یا الٰہی! میں سفر کی مشقت اور
(واپسی پر) اہل اور مال میں برے منظر اور نقصان کے دیکھنے سے آپ ہی کی پناہ میں آتا ہوں۔
اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب (سفر سے واپس) تشریف لاتے تو انہی کلمات کو پڑھتے
اور (ان کے ساتھ) یہ الفاظ زیادہ فرماتے: آئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ .
(ہم سلامتی کے ساتھ) واپس ہونے والے، توبہ کرنے والے، اپنے پروردگار کی عبادت
کرنے والے اور تعریف کرنے والے ہیں۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1342a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.