اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3404
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کبھی کسی غزوہ سے یا حج سے یا عمرہ سے واپس ہوتے تو (دوران سفر) زمین کی
ہر بلندی پر تین مرتبہ ”اللہ اکبر“ فرماتے پھر یہ دعا پڑھتے:
اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہت ہے
اور تمام تعریف بھی اسی کے لئے ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ہم (اپنے وطن کی طرف) لوٹتے
ہوئے (اللہ کی طرف) رجوع ہوتے ہیں۔ ہم اس کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے سامنے سجدہ ریز
ہیں اور اپنے رب کی ہی تعریف بیان کرتے ہیں (دین کو غالب کر کے) اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کو
سچ کر دکھایا اور اپنے بندہ (یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی) مدد فرمائی (جیسا کہ غزوۂ خندق میں) اللہ
تعالیٰ نے سارے قبائل کو تنہا شکست دی۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1797 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1344a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.