Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3008a

Chapter: Sales

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Sales

Zujajat al-Masabih 3008aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3955Noor 3956
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ارشاد فرمائے ہیں کہ جو شخص کسی مسلمان (بھائی) کی بیع کو (جس سے وہ ناخوشی کی وجہ سے فسخ کرنا چاہتا ہے) واپس کر دے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔ اس کی روایت ابوداود اور ابن ماجہ نے کی ہے۔ اور شرح السنہ میں اس کی روایت مصابیح کے الفاظ سے شرح شامی سے روایت کی گئی ہے اور یہ روایت مرسلاً ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3460 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2199 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ کوئی معاملہ خیار شرط کے ساتھ طے کیا جائے اور شرط کی مدت گزر جائے اس کے باوجود ایک فریق کسی وجہ سے بیع سے ناخوش ہے اور فسخ بیع چاہتا ہے اگرچہ کہ فسخ بیع سے فریق ثانی کا نقصان ہوتا ہے پھر بھی وہ اپنے مسلمان بھائی کی خاطر اس پر راضی ہو جائے اور بیع فسخ کر دے تو بہتر ہے اس لئے کہ اس میں ثواب ہے اور اپنے بھائی پر احسان ہے اور حدیث میں اس کی ترغیب ہے۔