Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3046a

(اس باب میں ایسے شخص کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کا بیان ہے جو قرضدار ہو

In this book

Current reading

Sales

(اس باب میں ایسے شخص کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کا بیان ہے جو قرضدار ہو

Zujajat al-Masabih 3046aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4001
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دفعہ) ایک صاحب نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! اگر میں راہ خدا میں ایسی حالت میں شہید ہوجاؤں کہ (میدان جنگ میں) ثابت قدم تھا اور (لڑائی میں) اللہ تعالیٰ ہی سے ثواب کا طالب تھا اور آگے ہی بڑھتا رہا پیچھے کبھی نہ ہٹا تو کیا ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ میرے سب گناہ معاف فرما دیں گے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہاں! (یہ سن کر) جب وہ صاحب واپس ہونے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو آواز دے کر بلایا اور فرمایا سنو! ہاں (سارے گناہ تو اللہ تعالیٰ معاف فرما دیں گے) مگر قرض (جو حقوق العباد ہے وہ معاف نہ ہوگا) اور یہی بات مجھ سے جبریلؑ نے (بطور وحی کے) کہی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حقوق العباد کی ادائی کس قدر اہم ہے)۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1885a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.