Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3071

(عرفات سے مزدلفہ کو اور مزدلفہ سے منی کو واپسی کا بیان)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(عرفات سے مزدلفہ کو اور مزدلفہ سے منی کو واپسی کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3071Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3639
ابن شہاب رحمہ اللہ، عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ عبیداللہ نے ابن شہاب سے بیان کیا کہ ان کے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (حجۃ الوداع کے موقع پر) مزدلفہ میں مغرب اور عشاء ایک ساتھ (اس طرح ادا فرمائیں کہ ان دو فرض نمازوں کے درمیان کوئی اور نماز نہیں پڑھی، اور مغرب کی نماز تین رکعتیں اور عشاء کی نماز (مسافر ہونے کی وجہ سے قصر کر کے) دو رکعتیں ادا فرمائیں تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی (اتباع نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں) مزدلفہ میں ایسا ہی (دونوں نمازوں کو ایک ساتھ) پڑھتے تھے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے جا ملے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1288a (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.