Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3082

(اس باب میں جمرات پر کنکریاں مارنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(اس باب میں جمرات پر کنکریاں مارنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 3082Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3652
قدامہ بن عبداللہ بن عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (حجۃ الوداع کے موقع پر) دسویں ذوالحجہ کے دن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سرخ و سفید اونٹنی پر سوار جمرۂ اولیٰ پر کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے (لوگوں کو راستہ سے ہٹانے کے لئے) نہ تو لوگوں کو کوئی مار رہا تھا اور نہ ہٹا رہا تھا اور نہ ہٹو بچو کہا جا رہا تھا (جیسا کہ عام طور پر امراء اور بادشاہوں کے لئے اہتمام کیا جاتا ہے)۔ اس حدیث کی روایت امام شافعی، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 903 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3035 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اجتماعی عبادتوں کے موقع پر کسی فرد کے لئے ایسا اہتمام جس سے اس کی بڑائی ظاہر ہوتی ہو اور لوگوں کو ایذاء پہنچتی ہو ممنوع ہے۔12