اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3676
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ کا گزر ایک شخص پر ہوا جو اپنی اونٹنی
کو نحر کرنے کے لئے بٹھائے رکھا تھا (یہ دیکھ کر) آپ نے اس شخص سے فرمایا کہ اس کو کھڑا کر اور
(اس کا اگلا بایاں پیر) باندھ کر نحر کر (اونٹ کو نحر کرنے کا یہ طریقہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
سنت ہے۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1713 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1320 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) Standing tied: Al-'Alamgiriyyah states: "The preferred method is to slaughter camels while standing, cows and sheep while lying down. One may slaughter camels lying down, but standing is superior."
Note 1
(۱) قوله: قياما مقيدة وقال في العالمكيرية»: الأفضل في الجزور النحر، وفي البقر والغنم الذبح، وينحر الإبل قياما، وله أن يضجعها، والأول أفضل، ولا يذبح البقر والغنم قائما ويضجعهما.
Note 1
ف: فتاوی عالمگیری میں لکھا ہے کہ اونٹوں کو نحر کرنا اور گائے اور بکریوں کو ذبح کرنا افضل ہے اونٹوں کو کھڑا کر کے نحر کرنا چاہیے۔ اگر چاہے تو اونٹوں کو بٹھا کر بھی نحر کر سکتا ہے لیکن کھڑا کر کے نحر کرنا افضل ہے اور گائے اور بکریوں کو کھڑا کر کے ذبح نہ کرنا چاہیے بلکہ ان کو لٹا کر ذبح کرے۔12