Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3117a

(اس باب میں ویران زمین کو آباد کرنے اور (کھیتوں اور مویشی کے لئے) پانی کی

In this book

Current reading

Sales

(اس باب میں ویران زمین کو آباد کرنے اور (کھیتوں اور مویشی کے لئے) پانی کی

Zujajat al-Masabih 3117aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4101
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہیں کریں گے اور نہ ان کی طرف دیکھیں گے۔ (1) ایک وہ شخص جو کسی سامان پر قسم کھائے کہ جو قیمت اس کو دی گئی ہے اس سے زیادہ دی جاتی (تو اس کے لئے بہتر تھا) حالانکہ وہ جھوٹا ہے۔ (2) دوسرے وہ شخص جو نماز عصر کے بعد جھوٹی قسم کھائے تاکہ وہ (قسم کھا کر) کسی مسلمان شخص کا مال قسم کے ذریعہ لے لے (حالانکہ عصر کے بعد دن اور رات کے فرشتے پہرہ بدلنے کے لئے ملتے ہیں اور اس شخص نے اس فضیلت والے وقت کا بھی لحاظ نہیں کیا) اور (3) تیسرے وہ شخص جو (اپنی) ضرورت سے زائد پانی کو (لوگوں سے روکتا ہے) تو اللہ تعالیٰ (روز قیامت) اس سے فرمائیں گے آج کے دن میں تجھ کو اپنے فضل سے روکتا ہوں جیسا کہ تو نے (اپنی ضرورت سے) زائد پانی کو روکا تھا (حالانکہ اس پانی کو) تیرے ہاتھوں نے نہیں نکالا تھا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2369 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.