Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3119a

(اس باب میں ویران زمین کو آباد کرنے اور (کھیتوں اور مویشی کے لئے) پانی کی

In this book

Current reading

Sales

(اس باب میں ویران زمین کو آباد کرنے اور (کھیتوں اور مویشی کے لئے) پانی کی

Zujajat al-Masabih 3119aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4103
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ کونسی چیزیں ہیں جن کا منع کرنا جائز نہیں ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (وہ چیزیں یہ ہیں) پانی، نمک اور آگ۔ ام المومنین کہتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! پانی (کی ضرورت اور اہمیت) کیا ہے؟ (یہ سن کر) رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حمیراء! (یہ ام المومنین بی بی عائشہ کا لقب ہے) (آگ دینے کی فضیلت میں تمہیں بتاؤں کہ) جو کسی کو آگ دیوے تو (اس کا ثواب اتنا بڑا ہے کہ ) گویا اس نے ان ساری چیزوں کو خیرات کردیا جن کو اس آگ نے پکایا ہے۔ اور جس شخص نے نمک دیا تو گویا اس نے ان تمام چیزوں کو خیرات کر دیا جس نمک کی وجہ سے ان چیزوں میں خوبی یعنی لذت پیدا ہوئی۔ اور (اب پانی پلانے کی فضیلت بھی سن لو) جس نے کسی مسلمان کو ایک مرتبہ ایسی جگہ پانی پلایا جہاں پانی (آسانی سے) مل جاتا ہے تو (اس کا اتنا بڑا ثواب ہے کہ) گویا اس نے ایک غلام آزاد کر دیا اور جس نے کسی مسلمان کو ایک مرتبہ ایسی جگہ پانی پلایا جہاں پانی نہیں ملتا ہے تو گویا اس نے اس کو زندگی بخشی۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2474 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.