اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 346
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ اپنے والد اور ان کے والد ان کے
دادا سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص پر وضوء
واجب نہیں جو کھڑے رہ کر یا بیٹھ کر سوجائے یہاں تک کہ وہ زمین پر پہلو رکھ کر نہ سوجائے۔ (تو ایسی
صورت میں وضوء ٹوٹ جاتا ہے)۔ (اس کی روایت ابن عدی نے کی ہے۔)