Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3169a

Chapter: Inheritance

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Inheritance

Zujajat al-Masabih 3169aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4182
قبیصہ بن ذویب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک میت کی) نانی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور آپ سے اپنی وراثت طلب کی تو حضرت ابوبکر نے اس سے فرمایا (جہاں تک مجھے علم ہے) کتاب اللہ میں تیرا کوئی حصہ مقرر نہیں ہے اب تو چلی جا یہاں تک کہ میں تیرے (وراثت کے بارے میں) لوگوں سے پوچھ لوں۔ آپ نے (صحابہ سے اس بارے میں) دریافت کیا تو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں موجود تھا تو آپ نے نانی کو چھٹا حصہ دلوایا پھر حضرت ابوبکرؓ نے ان سے دریافت کیا کہ اس (واقعہ کے) وقت تمہارے ساتھ کوئی اور بھی تھے؟ تو محمد بن مسلمہ نے بھی حضرت مغیرہ کے قول کے مطابق کہا تو حضرت ابوبکرؓ نے اس کی (یعنی نانی کی) میراث جاری کروا دی۔ پھر (اسی میت کی) دادی (حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں) حضرت عمر کے پاس آئی اور اپنی وراثت طلب کی تو آپ نے فرمایا کہ وہی چھٹا حصہ ہے اگر تم دونوں جمع ہو جاؤ (تم دونوں میں) برابر برابر تقسیم ہوگا اور اگر تم دونوں میں سے کوئی ایک رہ جائے تو اس کو وہ پورا (چھٹا) حصہ ملے گا۔ اس کی روایت امام مالک، امام احمد، ترمذی، ابوداود، دارمی اور ابن ماجہ (رحمہم اللہ تعالیٰ) نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2894 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2724 (unverified) 91% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2100 (unverified) 75% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Gave her one-sixth—For this reason, it is said in Sharh Al-Fara’id by As-Sayyid

(1) The statement: Gave her one-sixth—For this reason, it is said in Sharh Al-Fara’id by As-Sayyid: A grandmother gets one-sixth, whether maternal or paternal, whether one or more, if they are established and equal in degree. They are all excluded by the mother, and paternal grandmothers are also excluded by the father. As for the interpretation of what Ibn Mas’ud (may Allah be pleased with him) narrated from the Prophet (ﷺ) that he gave the father’s mother one-sixth in the presence of the father, it may be that the father of that deceased was a slave or a disbeliever.

Note 1

قوله

(۱)قوله: أعطاها السدس إلخ ولذلك قال في شرح الفرائض للسيد للجدة السدس لأم كانت أو لأب، واحدة كانت أو أكثر، إذا كن ثابتات متحاذيات في الدرجة، ويسقطن كلهن بالأم والأبويات أيضًا بالأب، وأما تأويل ما رواه ابن مسعود الله عن النبي الله أنه أعطى أم الأب السدس مع وجود الأب، فهو أنه يحتمل أن يكون أبو ذلك الميت رقيقا أو كافرًا.