Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3178

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

Zujajat al-Masabih 3178Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3779
سفیان بن ابی زُہیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ (میرے بعد) بہت سارے ملک فتح ہوں گے اور مدینہ کے لوگ وہاں جا بسیں گے چنانچہ پہلے) یمن فتح ہوگا اور مدینہ کی ایک جماعت اپنے اہل و عیال اور اپنے ماتحت لوگوں کے ساتھ کوچ کرے گی اور یمن جا بسے گی حالانکہ مدینہ منورہ کا قیام (یہاں کے برکات اور فضائل کے لحاظ سے) ان کے لئے بہتر تھا، اگر وہ جانتے۔ پھر اس کے بعد ملک شام فتح ہوگا۔ اور ایک جماعت مدینہ منورہ سے اپنے اہل و عیال اور ماتحتین کے ساتھ کوچ کرے گی اور وہاں جا بسے گی۔ حالانکہ مدینہ منورہ کا قیام ان کے لئے بہتر تھا اگر وہ اس کو سمجھتے۔ پھر ملک عراق فتح کیا جائے گا اور اسی طرح مدینہ منورہ سے ایک جماعت اپنے اہل و عیال اور ماتحتین کے ساتھ وہاں جا بسے گی، حالانکہ مدینہ منورہ کا قیام ان کے لئے (وہاں کی سکونت سے) بدرجہا، بہتر تھا اگر وہ اس کو سمجھ لیتے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1875 (unverified) 97% confidence · Validation similarity: 0.911
  • Candidate: Sahih Muslim 1388a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Madinah is better for them

(1) The statement: “Madinah is better for them”: This does not prove Madinah’s superiority over Makkah. As stated in Al-Mirqat.

Note 1

قوله

(۱) قوله: والمدينة خير لهم فلا دلالة فيه على أفضلية المدينة على مكة. كذا في «المرقاة».

Note 1

ف: واضح ہو کہ اس حدیث شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند معجزے مذکور ہیں: اول یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یمن، شام اور عراق کی فتح کی خبر دی اور ایسا ہی ہوا کہ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے ہاتھوں پر یہ ممالک فتح ہوئے۔ دوسرے یہ کہ یہ سارے ممالک اسی ترتیب سے فتح ہوئے، پہلے یمن، پھر شام اور آخر میں عراق فتح ہوا۔ اور تیسرے یہ کہ مدینہ منورہ سے لوگ ان ملکوں میں جا کر آباد ہوگئے۔ اس حدیث شریف سے مدینہ منورہ میں سکونت کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے اپنی ہمسائیگی چھوڑنا پسند نہیں فرمایا۔ اس لئے کہ مدینہ منورہ کی برکات سے محروم ہو جانا ان لوگوں کے لئے بہتر نہیں۔12