Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3194

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

Zujajat al-Masabih 3194Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3795
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ کوہ اُحد ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4084 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ صاحب مرقات نے فرمایا ہے کہ اُحد کی فضیلت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد اس وقت کا واقعہ ہے جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کے ہمراہ اس پر رونق افروز تھے تو کوہ اُحد خوشی کے مارے متحرک ہو گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے اُحد پہاڑ! تو ٹھہر جا اس وقت تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔ اھ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جس دل میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت نہیں وہ پتھر سے سخت اور بدتر ہے اور اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ پہاڑوں کو بھی شعور اور ادراک ہے۔ 12