اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3821
عَمرو بن شعیب اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا عبداللہ بن عَمرو رضی اللہ
عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے دادا نے ایک شکاری کتے کے قتل پر (کتے کے مالک کو قاتل
سے) چالیس درہم (معاوضہ میں) دلوائے اور پالتو کتے (کے معاوضہ میں) ایک بکرا (دلانے کا)
فیصلہ فرمایا۔ اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔