اردو
عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ سے جن کو فرشتوں نے غسل دیا تھا روایت ہے وہ
فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے سود کا ایک درہم جس کو آدمی جان بوجھ کر کھائے
36 مرتبہ زنا کرنے (کے گناہ) سے زیادہ برا ہے (اس لئے کہ سود کھانا اللہ اور اور اس کے
رسول ﷺ سے جنگ کرنا ہے جو زنا کے گناہ سے بڑھ کر ہے)۔ اس حدیث کی روایت امام احمد اور
دارقطنی نے کی ہے۔
اور بیہقی نے بھی اس کی روایت شعب الایمان میں کی ہے اور اس روایت میں
یہ الفاظ زائد ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس کا گوشت مال حرام سے نشوونما پائے وہ
دوزخ ہی کے لائق ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2825 (unverified) 96% confidence
Mishkat (candidate) 2825
Confidence and text similarity are not editorial verification.