اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3871
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے
ارشاد فرمایا کہ جس رات مجھے معراج ہوئی میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے پیٹ گھروں کے
مانند (بہت بڑے) تھے جن کے پیٹوں میں سانپ بھرے ہوئے تھے۔ جو ان کے پیٹوں کے باہر سے
نظر آ رہے تھے۔ میں نے جبرئیل (علیہ الصلاۃ والسلام) سے پوچھا یہ کون لوگ ہیں تو انہوں نے
جواب دیا کہ یہ سودخوار ہیں۔ اس کی روایت امام احمد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2273 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.