اردو
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو (صحبت کے لئے اپنے) بستر
پر بلائے اور وہ (کسی شرعی عذر کے بغیر) انکار کرے اور شوہر رات (اس پر) غصہ میں گزار دے
تو اس (عورت) پر فرشتے صبح تک لعنت کرتے رہتے ہیں۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ
طور پر کی ہے۔
اور بخاری و مسلم ہی کی ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان
ہے جو کوئی شخص اپنی بیوی کو (صحبت کیلئے) اپنے بستر پر بلائے اور وہ انکار کرتی رہے تو وہ ذات عالی
جو آسمان میں ہیں یعنی اللہ تعالیٰ اس (عورت) پر ناراض رہتے ہیں یہاں تک کہ شوہر اس سے
راضی ہو جائے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3237 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1436d (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.