اردو
عکرمہ رحمة اللہ علیہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت فرماتے ہیں
کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس سے صحبت کر بیٹھا۔
پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر اپنا واقعہ سنایا۔ آپ نے دریافت
فرمایا کہ کس چیز نے تجھے اس پر آمادہ کیا؟ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ میں نے اس کی پازیب کی
سفیدی کو چاندنی رات میں (چمکتی) دیکھی میں بے قابو ہو گیا یہاں تک کہ اس سے صحبت کر لی۔
اس کے اس بیان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے، اور فرمایا کہ اپنی بیوی سے صحبت نہ
کرنا یہاں تک کہ کفارہ ادا کر دے۔
اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے اور ترمذی نے بھی اس کے قریب قریب روایت کی ہے۔
اور ابوداؤد اور نسائی نے بھی اس کی روایت مسند اور مرسل دونوں طریقوں
سے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2065 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 2
(2) The statement: "Not to approach her until he atones"—If he has intercourse before atonement, he must seek forgiveness and atone for zihar only. No additional expiation is required for the unlawful intercourse, and he must not repeat it until atoning, as in Sharh al-Wiqayah.