Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3402

Chapter: The Waiting Period (‘Iddah)

In this book

Current reading

Marriage

Chapter: The Waiting Period (‘Iddah)

Zujajat al-Masabih 3402Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4539
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ابو سلمہ رضی اللہ عنہ (جو میرے شوہر تھے اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے رضاعی بھائی تھے) جب ان کا انتقال ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں نے اپنے چہرہ پر1) ایلوا مل رکھا تھا (یہ دیکھ کر) آپ نے فرمایا اے ام سلمہ! (عدت کے دوران) تم نے (چہرہ پر) کیا لگائے رکھا ہے تو میں نے عرض کیا یہ تو صرف ایلوا ہے جس میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی تو آپ نے فرمایا یہ چہرہ کو چمکدار بناتا ہے (اگر تم لگانا ضروری سمجھتی ہو) تو صرف رات میں لگا لیا کرو اور دن میں نکال دیا کرو اور خوشبودار تیل لگا کر کنگھی نہ کرو اور نہ (بالوں میں) مہندی لگاؤ اس لئے کہ وہ خضاب ہے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پھر کس چیز سے کنگھی کروں؟ آپ نے فرمایا کہ بیری کے پتوں کو اپنے سر پر اتنا ڈال لو کہ وہ تمہارے سر پر ڈھانک لے۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2305 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

With sidr

(1) The statement: He said, "With sidr": Meaning, comb with sidr, using a wide-toothed comb, not a narrow one, as mentioned in Al-Mabsut. The three Imams mentioned it generally, and it is stated in the Hadith without specification. Using a narrow comb implies adornment, which is prohibited for her, while a wide comb prevents harm, which is not prohibited. She may even need a narrow comb to remove pests. However, anything intended for adornment is not permissible, as restricted in Al-Jawhara to combing for a necessity. They unanimously prohibited perfumed oils for adornment, though the two Imams and the Zahiriyyah permitted it. [Fath Al-Qadir and Radd Al-Muhtar, excerpted from them]

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایسی چیز جس سے زینت مقصود ہو عدت گزارنے والی عورت کیلئے ممنوع ہے۔ چنانچہ وہ کنگھی کرے تو ایسی کنگھی استعمال کرے جس کے دندانے کشادہ ہوں تاکہ زینت حاصل نہ ہو اسی طرح ایسی عورت کیلئے مہندی لگانا بھی ممنوع ہے اس لیے کہ مہندی میں لال رنگ اور خوشبو بھی ہوتی ہے جو سوگ میں منع ہے۔12