اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4797
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب میری امت میں اختلاف
اور تفرقہ ہوگا۔ اور چند لوگوں کی ایسی جماعت نکلے گی جو گفتگو تو بہت اچھی کرے گی مگر کام بُرے
کرے گی۔ وہ قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے ہنسلی سے آگے نہیں بڑھے گا۔ وہ دین سے اس
طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے پھر واپس نہیں آئیں گے یہاں تک کہ تیر اپنے
کمان میں واپس آ جائے وہ بدترین مخلوق اور بدطینت ہیں۔
خوشخبری ہے ان حضرات کے لئے جو ان کو قتل کریں اور ان کے لئے جن کو وہ لوگ قتل کریں۔
وہ کتاب اللہ کی طرف بلاتے ہوں حالانکہ وہ کسی چیز میں بھی ہم میں سے نہیں ہیں۔ جو نکلے ان کو قتل
کرے گا تو وہ اللہ سے ان سب میں قریب تر رہے گا۔ (صحابہؓ نے) عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ان کی
نشانی کیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا سر منڈھانا ہے۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4765 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.