اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5252
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے اپنے بعض ان دنوں میں جن میں دشمن سے مقابلہ ہوا تھا، انتظار کیا یہاں تک کہ سورج
ڈوبنے لگا تو آپ ﷺ نے لوگوں میں کھڑے ہو کر فرمایا اے لوگو! دشمن سے مقابلے کی تمنا مت کرو
اور اللہ سے عافیت مانگو اور جب تمہاری مڈبھیڑ ہو جائے تو جمے رہو اور جان لو کہ جنت تلواروں کی
چھاؤں میں ہے پھر فرمایا: اے اللہ! کتاب کو اتارنے والے اور بادل کو چلانے والے اور لشکروں کو
شکست دینے والے، ان کو شکست دیدے اور ان کے خلاف ہماری مدد فرما۔ (متفق علیہ)