اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 441
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں خود کو مسواک کرتے دیکھا، اتنے میں دو شخص میرے پاس
آئے ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے مسواک چھوٹے کو دیا تو مجھ سے کہا گیا بڑے کو
دیجئے، تو میں نے مسواک بڑے کو دے دی۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 246 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2271 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث میں جو واقعہ مذکور ہے اس سے مسواک کی بزرگی معلوم ہوتی ہے کہ مسواک ایسی چیز ہے جس کے لئے بڑے کو دینے کا حکم ہوا، اس میں اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ کھانا اور خوشبو وغیرہ کے دینے میں پہل بڑے ہی سے کرے۔12