اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5542
سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میدہ کو نہیں دیکھا جس وقت سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث کیا یہاں تک
کہ آپ کا وصال ہوگیا۔ اور انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھلنی نہیں دیکھی جس
وقت سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث کیا یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوگیا۔ کہا گیا: آپ لوگ بغیر
چھانا ہوا جو کیسے کھاتے تھے انہوں نے کہا ہم اس کو پیستے تھے اور اس کو پھونکتے تھے پس جو اڑا وہ اڑ
جاتا اور جو باقی رہا اس کو تر کرتے اور کھاتے۔ (بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5413 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.