Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Clothing

Hadith 4233

Opening narrations

In this book

Current reading

Clothing

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4233Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5738
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انھوں نے کہا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نیا کپڑا زیب تن فرمایا اور یہ پڑھا ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي“ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھ کو وہ پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کروں اور جس سے میں اپنی زندگی میں زینت حاصل کروں۔ پھر انھوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جو کوئی نیا لباس پہنے اور یہ کہے ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي“ پھر جس کپڑے کو اس نے پرانا کر دیا ہے اس کو لے کر خیرات کر دے تو وہ خواہ زندہ رہے یا انتقال کر جائے اللہ تعالیٰ کی رحمت میں اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں اور اللہ تعالیٰ کی پردہ پوشی میں رہتا ہے۔ (احمد، ترمذی، ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3560 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3557 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.