اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5760
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی ملاحظہ فرمائی تو آپ نے اس کو اتار دیا اور
پھینک دیا، اور فرمایا: تم میں کا کوئی آگ کے انگارے کا ارادہ کرتا اور اس کو اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے
پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لے جانے کے بعد (اس) آدمی سے کہا گیا کہ تو اپنی
انگوٹھی لے لے اور اس سے فائدہ اٹھا، اس نے کہا: اللہ کی قسم میں اس کو کبھی نہیں لوں گا جب کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پھینک دیا ہے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2090 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.