اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6131
حضرت ہلال بن یساف نے کہا: ہم سالم بن عبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھے قوم
میں کا ایک شخص چھینکا اور السلام عليكم کہا تو اس سے سالم رضی اللہ عنہ نے کہا: اور تجھ پر اور تیری ماں پر تو گویا
وہ آدمی اپنے دل میں رنجیدہ ہوا، تو سالم رضی اللہ عنہ نے کہا: سنو میں نے تو وہی بات کہی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمائی ہے، ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینکا اور السلام عليكم کہا تو نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عليك و على امك (تجھ پر اور تیری ماں پر) اور جب تم میں سے کوئی چھینکے تو وہ
الحمدلله رب العالمين کہے اور جو اس کو جواب دے رہا ہے وہ يرحمك الله کہے اور وہ پہلا شخص یہ کہے
يغفر الله لى ولكم (اللہ مغفرت کرے میری اور تمہاری)۔ (ترمذی، ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2740 (unverified) 90% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5031 (unverified) 82% confidence · Validation similarity: 0.633
Confidence and text similarity are not editorial verification.