اردو
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا: جس رات مجھے معراج پر لے جایا گیا میں نے ایسے آدمیوں کو دیکھا جن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں
سے کاٹے جا رہے ہیں۔ میں نے کہا: اے جبرئیل! یہ کون ہیں؟ تو کہا: یہ آپ کی امت کے خطیب ہیں
جو لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے تھے اور اپنے آپ کو بھول جاتے تھے۔ (شرح السنہ اور بیہقی شعب الایمان)۔
انہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: آپ کی امت کے وہ ایسے خطیب
ہیں جو ایسی باتیں کہتے ہیں جو خود نہیں کرتے اور جو کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور عمل نہیں کرتے۔