اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6689
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ
نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن ایک ندا دینے والا ندا دے گا ساٹھ (60) سال والے لوگ کہاں
ہیں؟ اور یہ وہ عمر ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اور کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی جس میں نصیحت
حاصل کرنے والا نصیحت حاصل کرلے اور تمہارے پاس آگاہ کرنے والا آئے۔ (بیہقی شعب الایمان)۔