اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6811
ان ہی سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میری
امت میں تلوار چلے گی تو اس سے قیامت تک نہیں اٹھائی جائے گی اور قیامت نہیں قائم ہوگی یہاں
تک کہ میری امت کے کچھ قبائل مشرکین سے مل جائیں گے اور یہاں تک کہ میری امت کے بعض
قبائل بتوں کی پوجا کریں گے اور یہ کہ میری امت میں تیس (30) جھوٹے نکلیں گے اور ان میں کا
ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ کا نبی ہے حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
اور ہمیشہ میری امت میں سے ایک جماعت حق پر غالب رہے گی، جو ان کی مخالفت کرے گا
وہ ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آئے گا۔ (ابوداؤد ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4252 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2219 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.