اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6909
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا:
حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دجال کے ماں باپ تیس (30) سال تک
ایسے رہیں گے کہ انہیں اولاد نہیں ہوگی، پھر انہیں ایک لڑکا پیدا ہوگا جو کانا، اور بڑے ڈاڑھ 1 والا
ہوگا اور منفعت کے اعتبار سے سب سے کم ہوگا اسکی آنکھ سوئے گی اور دل نہیں سوئے گا، پھر حضرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسکے ماں باپ کا حال بیان فرمایا تو فرمایا: اسکا باپ بہت لمبا
اور کم گوشت کا ہوگا، اسکی ناک گویا چونچ کی مانند ہوگی، اور اسکی ماں دراز ہاتھوں والی موٹی عورت
ہوگی، حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ ہم نے مدینہ میں یہودیوں کے یہاں ایک نومولود
لڑکے کے بارے میں سنا تو میں اور زبیر بن عوام گئے یہاں تک کہ ہم اسکے ماں باپ کے پاس
آئے، کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی حالت ان دونوں میں
موجود ہے، ہم نے ان سے پوچھا: کیا تمہارا کوئی لڑکا ہے؟ ان دونوں نے کہا: ہم تیس (30) سال
گزارے ہمیں اولاد نہیں ہوئی، پھر ہمیں ایک کانا، بڑے داڑھ اور کم نفع والا لڑکا پیدا ہوا، اسکی آنکھ
سوتی ہے اور دل نہیں سوتا، انہوں نے فرمایا کہ ہم ان دونوں کے پاس سے نکلے تو کیا دیکھتے ہیں وہ
دھوپ میں ایک چادر میں پڑا ہوا ہے اور وہ کچھ گنگناہٹ تھی، پھر اس نے اپنے سر سے چادر ہٹائی
اور کہا: تم دونوں نے کیا کہا؟ ہم نے پوچھا کیا ہماری کہی ہوئی بات تو نے سن لی؟ اس نے کہا: ہاں
میری آنکھ سوتی ہے اور میرا دل نہیں سوتا۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2248 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) His statement: “most harmful and least beneficial”: Meaning, with large canine teeth. The meaning is no boy is less beneficial than him. Al-Jazari said: The term “most harmful” is in the copies of Al-Masabih, meaning large-toothed or born with teeth. I have no doubt it is a scribal error for “most harmful thing,” as it is in Tirmidhi’s book, from which the author took it. This makes the conjunction “and least beneficial” smooth without strain, with the pronoun referring to “thing,” meaning least beneficial in any way. I say: This is supported by Ibn Hajar’s narration in his commentary on Bukhari, quoting Abu Dawud, which says, “a one-eyed boy, most harmful thing and least beneficial.” His statement: “His eyes sleep, but his heart does not”: Qadi Iyad said this means his corrupt thoughts do not cease during sleep due to abundant whispers, imaginations, and the devil’s influence, just as the Prophet’s heart (ﷺ) did not sleep from righteous thoughts due to continuous revelation and inspiration. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: أضرس أقله منفعة أي عظيم الضرس، وهو ألسن والمراد به الناب؛ لما سيأتي، والمعنى لا غلام أقل منه نفعا. قال الجزري: قوله: أضرس، كذا في نسخ المصابيح) أي عظيم الضرس أو الذي يولد وضرسه معه، ولا شك عندي أنه تصحيف أضر شيء، وكذا هو في كتاب الترمذي» الذي أخذه المؤلف منه، وبهذا يصح عطف وأقله منفعة عليه من غير تعسف، ولا تكلف تقدير، ويكون الضمير عائدا إلى شيء، أي أقل بشيء منفعة. قلت: ويؤيده أنه أورد الحافظ ابن حجر في شرح البخاري حديث أبي بكرة ناقلا عن أبي داود، وفيه غلام أعور أضر شيء وأقله نفعا. وقوله: تنام عيناه ولا ينام قلبه قال القاضي لله: أي لا تنقطع أفكاره الفاسدة عنه عند النوم؛ لكثرة وساوسه وتخيلاته وتواتر ما يلقي الشيطان إليه، كما لم يكن ينام قلب النبي الله من أفكاره الصالحة بسبب ما تواتر عليه من الوحي والإلهام. كذا في «المرقاة».