اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6971
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن حضرت نوح (علیہ السلام) کو لایا جائیگا پس
ان سے کہا جائیگا کیا آپ نے تبلیغ کی تھی؟ تو وہ کہیں گے ہاں اے میرے رب! پھر انکی امت سے
پوچھا جائیگا، کیا انہوں نے تمکو تبلیغ کی تھی؟ تو وہ کہیں گے: ہمارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، تو
کہا جائیگا، آپ کے گواہ کون ہیں؟ تو وہ عرض کرینگے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور انکی امت
ہے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کو لایا جائیگا پس تم گواہی دو گے کہ یقیناً انہوں نے
تبلیغ کی ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی ”وَكَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ
(2 سورة البقرة، آیت نمبر:143)(اور اسی طرح ہم نے تم کو بہترین امت بنایا ہے تاکہ تم
لوگوں پر گواہ بن جاؤ اور رسول تم پر گواہ ہوں)۔(بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 4487 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3339 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.