اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 594
عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے
کہا کہ اس خط میں جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو عامل بنا کر بھیجتے
وقت دیا تھا اس میں لکھا تھا کہ قرآن شریف کو باوضو ہاتھ لگایا جائے۔
(اس کی روایت امام مالک اور دارقطنی نے کی ہے اور مستدرک میں حاکم نے اسی طرح روایت
کی ہے اور کہا ہے کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے اور بخاری اور مسلم کی شرط کے موافق ہے اگرچہ کہ
انہوں نے اس کی روایت نہیں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 465 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Muwatta Malik 468 (unverified) 60% confidence
Mishkat (candidate) 465
Confidence and text similarity are not editorial verification.