اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7041
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: اگر جنت کی نعمتوں سے اتنا ظاہر ہو جائے جو
ایک ناخن اٹھاتا ہو تو ضرور آسمانوں اور زمین کی سمتوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ اس کی وجہ
سے مزین و آراستہ ہو جائیں گے، اور اگر جنتیوں میں سے کوئی شخص جھانکے اور اس کے کنگن
ظاہر ہو جائیں تو ضرور اس کی روشنی سورج کی روشنی کو چھپا دے گی جس طرح سورج تاروں کی
روشنی کو چھپا دیتا ہے۔(ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2538 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.