Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5592

Chapter on His Morals and His Characteristics (Shumail) (ﷺ)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on His Morals and His Characteristics (Shumail) (ﷺ)

Zujajat al-Masabih 5592Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7259
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ابوجہل نے کہا(24): اے نبی، ہم آپ کو نہیں جھٹلاتے لیکن آپ نے جو کلام لایا ہے اس کو جھٹلاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں فرمایا: یقیناً یہ لوگ آپ کو نہیں جھٹلاتے لیکن یہ ظالم اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3064 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Abu Jahl said to the Prophet, etc.

(1) His statement: “Abu Jahl said to the Prophet, etc.”: At-Tibi said: It is narrated that Al-Akhnas ibn Shuraiq said to Abu Jahl: “O Abu Al-Hakam! Tell me about Muhammad, is he truthful or a liar, for there is no one here but us?” He said: “By Allah, Muhammad is truthful and has never lied, but when Banu Qusayy took the banner, the watering, the custodianship, and prophethood, what is left for the rest of Quraish?” His statement: “but we deny what you brought” is in place of “but we envy you,” placing the effect in place of the cause. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: إن أبا جهل قال للنبي الله إلخ : قال الطيبي: روي أن الأخنس بن شريق. قال لأبي جهل: يا أبا الحكم! أخبرني عن محمد، أصادق هو أم كاذب؛ فإنه ليس عندنا غيرنا، فقال له : والله إن محمدا الصادق وما كذب قط، ولكن إذ ذهب بنو قصي باللواء والسقاية والحجابة والنبوة، فما ذا يكون لسائر قريش، فقوله: ولكن نكذب بما جئت به وضع موضع، ولكن نحسدك وضعا للمسبب موضع السبب. كذا في «المرقاة».

Note 1

(24) قوله: ان ابا جهل قال للنبي صلى الله عليه وسلم الخ (ابوجہل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا) امام طیبی نے کہا روایت ہے کہ اخنس بن شریق نے ابوجہل سے کہا: اے ابوالحکم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بتائیے آیا آپ صادق ہیں یا کاذب، کیونکہ آپ ہمارے پاس غیر نہیں؟ ابوجہل نے اس سے کہا: خدا کی قسم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں، آپ نے کبھی جھوٹ نہیں کہا لیکن جب بنوقصی جھنڈا اور سیراب کرنے کی ذمہ داری، کعبہ اللہ شریف کی کنجی رکھنے کی ذمہ داری اور نبوت سب لے جائیں تو تمام قریش کے لئے کیا رہ جائے گا۔ فقوله ولكن نكذب بما جئت به (لیکن ہم اس کلام کو جھٹلاتے ہیں جو آپ لے آئے ہیں) یہ جملہ اس جملہ کی جگہ کہا گیا کہ ہم آپ سے حسد کرتے ہیں یہ سبب کی جگہ مسبب کو رکھنا ہے۔ (ماخوذ از مرقات)۔