اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7562
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں بیمار تھا
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں کہہ رہا تھا ”اللهم ان كان اجلى قد
حضر فارحمنى الخ“ اے اللہ! اگر میری وفات کا وقت آ گیا ہے تو مجھے راحت عطا فرما اور اگر تاخیر
ہے تو مجھے صحت (12) عطا فرما اور اگر آزمائش ہے تو مجھے صبر عطا فرما، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: تم نے کیا کہا؟ تو انہوں نے دوبارہ اس کو سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے قدم سے
ضرب لگایا اور فرمایا: اے اللہ! تو ان کو عافیت عطا فرما یا شفاء عطا فرما۔ راوی کو شک ہے۔ تو وہ
فرماتے ہیں کہ میں اس کے بعد میری اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوا۔
اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3564 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) His statement “provide for me”: with a fathah on the fa and sukun on the ghayn mu’jamah, meaning grant me ease in livelihood by giving health, as Your health is the greatest provision. In a correct version, it is with an ‘ayn muhmalah, meaning “remove the illness from me.” (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: فارفغني بفتح الفاء وسكون الغين المعجمة، أي وسع لي في المعيشة بإعطاء الصحة، فإن عافيتك أوسع. وفي نسخة صحيحة بالعين المهملة فيقال: التقدير فارفع، أي المرض عني. كذا في المرقاة».
Note 1
(12) قوله فَارْفَعْنِى (مجھے صحت دے) ’فا‘ کو زبر (⟦?⟧) غین معجمہ کو جزم ہے یعنی مجھے صحت دے کہ میری زندگی میں وسعت عطا فرما اور ایک صحیح نسخہ میں مہملہ ہے یعنی مرض کو مجھ سے دور کر دے۔ (مرقات) قوله يا على سحر . یعنی سحر کے اول اوقات میں۔ قوله فاقول السلام عليك يا نبي الله . یہ اجازت طلب کرنے کا سلام تھا۔ فان تنحنح . اگر سلام کا جواب دینے کے ساتھ کھنکار دیتے یا سلام کا جواب دیئے بغیر ہی کیونکہ اجازت کے سلام کا جواب دینا واجب ہے یا نہیں اس میں بحث ہے۔ (مرقات)