Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 635

(یہ باب ہے موزوں پر مسح کرنے کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے موزوں پر مسح کرنے کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 635Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 712Noor 713Noor 714
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو وضوء کر رہا تھا اس نے اپنے موزوں کو دھویا تو آپ نے اس کو اپنے پاؤں سے ٹھوکا دیا اور فرمایا کہ (موزوں پر مسح کرنے میں) سنت یہ نہیں ہے! ہم کو مسح کرنے کا حکم اس طرح دیا گیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو دونوں موزوں پر گزار کر انہیں مسح کرنا بتلایا۔ (اس کی روایت طبرانی نے اوسط میں کی ہے۔) اور طبرانی کی دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو مسح کرنے کا طریقہ اس طرح بتلایا کہ ہاتھوں کو ایک دفعہ موزوں کے اگلے حصہ سے پنڈلی تک اس طرح گزار دیا کہ ہاتھوں کی انگلیاں کھلی ہوئی تھیں۔ اور ابن المنذر کی روایت میں عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے متعلق مروی ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے موزوں پر اس طرح مسح کیا کہ ہاتھ کی انگلیوں کے نشانات موزوں پر لکیروں کی طرح نمایاں تھیں۔