Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 721

(یہ باب ہے مستحاضہ کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے مستحاضہ کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 721Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 809
اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک عورت کو مدت حیض سے زائد خون آیا کرتا تھا تو اس عورت کے لئے اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ ان کو جو، یہ خون جاری ہوا ہے اس کے پیشتر کے مہینے میں جتنی راتیں اور دنوں تک ہر ماہ عادتاً حیض آیا کرتا تھا، ان کو وہ شمار کر لے اور مہینے کے اتنے ہی دن کی تعداد پر ایام حیض میں شامل ہونے کی وجہ سے نماز ترک کیا کرے اور جب اتنے دن گزر اردے تو غسل کر کے پھر کپڑے سے لنگوٹ باندھ لے اور نماز پڑھا کرے۔ (اس کی روایت امام مالک، امام شافعی، امام احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ، دارقطنی، بیہقی اور دارمی نے کی ہے اور نسائی نے اسی کے ہم معنی روایت کی ہے اور امام نووی نے کہا ہے کہ ابوداؤد کی اسناد مسلم اور بخاری کی شرط کے موافق ہیں۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 274 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 623 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.