اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 826
ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنی پانچوں نمازوں کو ادا کرتے رہو اور اپنے مہینے (رمضان) کے
روزے رکھا کرو، اور اپنے اموال کی زکوٰۃ دیا کرو، اور جب تم کو تمہارا امیر کوئی حکم دے (اور وہ
حکم خلاف شرع نہ ہو) تو اس کے حکم کی اطاعت کیا کرو تو تم (اس کے صلہ میں) اپنے پروردگار
کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔ (اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 616 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.