اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 839
سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک مسلمان نماز پڑھتا ہے اور اس کے گناہ اس کے سر پر دھرے
رہتے ہیں، پس جس وقت وہ سجدہ کرتا رہتا ہے تو اس کے گناہ گرتے چلے جاتے ہیں اور جب وہ
نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اس کی حالت ایسی ہو جاتی ہے کہ اس کے تمام گناہ اس سے گر چکے
ہوتے ہیں۔ (اور وہ گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے)۔
(اس کی روایت طبرانی نے معجم کبیر میں کی ہے اور بیہقی نے بھی شعب الایمان میں اس کی
روایت کی ہے۔)