اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 842
عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازیں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے فرض قرار دیا
ہے جس نے ان نمازوں کے وضوء (سنتوں اور مستحبات کے ساتھ) اچھی طرح ادا کیا اور ان
نمازوں کو ان کے مستحب اوقات میں ادا کیا، اور ان نمازوں کے رکوع اور سجود کو خشوع کے ساتھ
سنت طریقہ سے ادا کیا تو ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اس کی مغفرت فرما دے اور جس
نے ایسا نہیں کیا (یعنی نماز ہی نہ پڑھا یا نماز کو اچھی طرح نہ پڑھا) تو ایسے شخص کیلئے اللہ تعالیٰ
کا کوئی وعدہ نہیں ہے اگر چاہے تو اس کی مغفرت فرما دے اور چاہے تو اس کو عذاب دے۔
(اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے؛ اور امام مالک اور نسائی نے بھی اسی طرح
روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 425 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 570 (unverified) 93% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 461 (unverified) 92% confidence
Mishkat (candidate) 570
Confidence and text similarity are not editorial verification.