اردو
1-10/862۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مغرب کا ابتدائی وقت وہ ہے جب سورج غروب ہو جائے (اور مغرب کے
آخری وقت کے بارے میں ارشاد ہوا ہے ”حِينَ يَغِيبُ الْأُفُقُ“، یعنی) مغرب کا آخری وقت وہ
ہے جب کنارہ آسمان سیاہی پھیلنے کی وجہ سے نظر نہ آئے۔ (یعنی سفید شفق غائب ہو جائے۔)
(اس کی روایت ترمذی اور امام احمد نے کی ہے۔)
اور طبرانی کی ایک روایت میں ہے کہ پھر مغرب کی اذان غروب آفتاب کے
وقت دی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع فرمائی اور طویل قرأت سے نماز میں اس قدر
تاخیر فرمائی یہاں تک کہ دن کی سفیدی (یعنی سفید شَفَق) قریب تھا کہ غائب ہوجائے، (اس سے
معلوم ہوا کہ مغرب کا آخری وقت سفید شَفَق کے غائب ہونے تک رہتا ہے، اگر مغرب کا آخری وقت
سرخ شَفَق کے غائب ہونے تک ہی قرار دیا جائے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مغرب کا جو حصہ
سرخ شَفَق کے بعد ادا فرمایا ہے وہ وقت کے بعد ہوگا حالانکہ ایسا نہیں ہے۔) (بیہقی نے کہا ہے کہ اس
حدیث کی سند حسن ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 151 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.