اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1009
ابوالشعثاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مسجد میں ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں مؤذن نے اذان دی ایک شخص مسجد سے اٹھ کر جانے
لگا تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کو دیکھتے رہے یہاں تک کہ وہ شخص مسجد سے باہر ہوگیا تو ابوہریرہ رضی اللہ
عنہ نے فرمایا کہ اس شخص نے حضور ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے (اس لئے کہ حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ مسجد میں اذان سننے کے بعد بغیر نماز پڑھے مسجد سے جانا نہیں
چاہئے، اور اس نے ایسا نہیں کیا ہے، اس لئے یہ نافرمانی ہے۔)
(اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے اور مسلم، نسائی اور ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 655a (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 733 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 204 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 683 (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.